0
Tuesday 29 Jan 2019 01:16

جدہ میں 12 اسکرینوں والے پہلے سینما گھر کا افتتاح

جدہ میں 12 اسکرینوں والے پہلے سینما گھر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہی سلطنت کٹر سلفی سلطنت سے لبرل ریاست میں تبدیل ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جیسے آج جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2019ء اور 2020ء کے دوران جدہ میں 5 سینما گھر کھولے جائیں گے، ان میں سے پہلے کا افتتاح آج ہوا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلا سینما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا جارہا ہے، جبکہ الاندلس مال، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرۃ مال میں باقی چار سینما گھر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ریڈ سی مال کا سینما گھر 12 اسکرینوں پر مشتمل ہوگا، الاندلس مال میں 27 اسکرینیں، اسٹارز ایونیو 9 اسکرین پر مشتمل سینما گھر اسی سال کھول دیئے جائیں گے۔ 2020ء کے دوران ابحر مال میں 11 اسکرینیں اور المسرۃ مال میں 6 اسکرین والے سینما گھر قائم ہونگے۔

 
خبر کا کوڈ : 774851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش