QR CodeQR Code

وزیر اعظم کی طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت

29 Jan 2019 01:31

ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کرلیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 774857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774857/وزیر-اعظم-کی-طورخم-بارڈر-کو-24-گھنٹے-کھلا-رکھنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org