0
Tuesday 29 Jan 2019 02:27

اگر بنی گالہ اور چک شہزاد فارم ریگولرائز ہوسکتا ہے تو شہریوں کے گھر بھی ریگولرائز ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ زبیر

اگر بنی گالہ اور چک شہزاد فارم ریگولرائز ہوسکتا ہے تو شہریوں کے گھر بھی ریگولرائز ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر بنی گالہ کے محالات، اسلام آباد کے ایک بڑے معروف ہوٹل کے تین ٹاورز اور چک شہزاد کے غیر قانونی فارم ہاوسز کو بے ضابطگیوں کے باوجود کچھ جرمانہ کی رقم لیکر ریگولائز اور قانونی کیا جاسکتا ہے تو ہزاروں غریبوں اور متوسط طبقے کے گھروں دکانوں اور دفتروں کو گرانے کے بجائے ان کے رہائشیوں سے کچھ رقم لیکر ان کو بھی قانونی اور ریگولائز بنایا جاسکتا ہے۔

صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اگر شہروں کی خوبصورتی اور اس کے حسن کا غریبوں کی آہوں، سسکیوں اور خون کے آنسوؤں سے میک اپ اتنا ہی ضروری ہے تو کم ازکم ان کو سر چھپانے اور کاروبار کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے، لاکھوں لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے حکمران لوگوں کو بے گھر اور بیروزگار کرکے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں اور اپنی مدت حکمرانی کو اللہ کے غضب کی نذر نہ کریں، ورنہ یاد رکھیں مظلوموں کی آہیں عرش کو ہلا دیتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 774863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش