0
Tuesday 29 Jan 2019 08:43

سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے اہلخانہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ

سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے اہلخانہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے اہلخانہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے مقتولین کے لواحقین کیلئے سرکاری گاڑی بھجوائی گئی اور کمیٹی سے ملاقات کیلئے مقتول ذیشان کی والدہ اور بھائی احتشام کے علاوہ مقتول خلیل کے بھائی جلیل اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ لاہور سے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین کا کہنا تھا کہ کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، ہم جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں، معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیا جائے، پولیس پر ہمیں بھروسہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی امید لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں اور یہ صرف ہمارے دو خاندانوں کا ن ہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مقتولین کے لواحقین کو صدر مملکت پاکستان سے ملاقات کیلئے پولیس اسلام آباد لیکر پہنچی تھی جہاں ان کی کسی سرکاری نمائندے سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔ صدرمملکت کراچی اور چیئرمین سینیٹ بلوچستان چلے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 774865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش