0
Tuesday 29 Jan 2019 09:05

سی ٹی ڈی سمیت پولیس کی تمام فورسز کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ

سی ٹی ڈی سمیت پولیس کی تمام فورسز کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈولفن سمیت تمام فورسز اور ونگز کے اہلکاروں کو عوام کیساتھ مثبت رویہ اختیار کرنے اور بغیر گولی چلائے دشمن پر قابو پانے کی خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے خصوصی تربیتی کورس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ فورسز کو ایک ماہ کا خصوصی کورس کروایا جائے گا جس کیلئے اہلکاروں کو 2 ہفتے کی ٹریننگ پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ لاہور، ایک ہفتہ بیدیاں ٹریننگ سینٹر لاہور جبکہ ایک ہفتہ کی ٹریننگ چوہنگ ٹریننگ سینٹر لاہور میں دی جائے گی۔ تربیتی کورس میں اہلکاروں کو عوام کیساتھ مناسب رویہ اور عوام کے درمیان گولی چلائے بغیر دشمن پر قابو پانے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
 
ذرائع کے مطابق لاہور سے ڈولفن فورس کے اڑھائی سو اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا کر کورس کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ ڈولفن کے بعد پی آر یو، لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی کو بھی خصوصی تربیتی کورس کروایا جائے گا۔ آئی جی نے کورس کا فیصلہ سانحہ ساہیوال میں 4 افراد کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد  کیا جبکہ لاہور میں گذشتہ سال مئی میں بادامی باغ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 14 سالہ لڑکے کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ڈولفن اہلکاروں نے ہی گذشتہ سال نومبر میں لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ذہنی معذور کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 774869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش