QR CodeQR Code

سندھ بھر میں مقدمات کی مؤثر جانچ پڑتال کیلئے تفیتشی کمپلیکس بنانیکا فیصلہ

29 Jan 2019 11:24

تجرباتی بنیاد پر پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی کراچی میں 3 تفتیشی کمپلیکس بنائے جائیں گے، تینوں تفتیشی کمپلیکس میں ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کے شعبہ تفتیش کو منتقل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ضلع میں تفتیشی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، جس کے تحت شعبہ تفتیش کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے صوبے کے ہر ضلع میں تفتیشی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجرباتی بنیاد پر پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی کراچی میں 3 تفتیشی کمپلیکس بنائے جائیں گے، تینوں تفتیشی کمپلیکس میں ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کے شعبہ تفتیش کو منتقل کیا جائے گا۔ تفتیشی کمپلیکس درخشاں، فیرئیر اور پریڈی تھانوں کے عمارت کی پہلی منزل پر بنایا جا رہا ہے، پہلا تفتیشی کمپلیکس درخشاں تھانے کی پہلی منزل پر قائم کر دیا گیا، جہاں درخشاں، ساحل، بوٹ بیسن اور کلفٹن تھانے کے تفتیش افسران بیٹھیں گے، فریئر تھانے کی عمارت میں گذری، ڈیفنس، فریئر اور سول لائن تھانے کے تفتیشی افسران بیٹھیں گے، تیسرے تفتیشی کمپلیکس میں صدر، پریڈی، آرام باغ اور آرٹلری میدان تھانے کے تفتیشی افسران بیٹھیں گے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی تفتیشی کمپلیکس بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی۔


خبر کا کوڈ: 774901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774901/سندھ-بھر-میں-مقدمات-کی-مؤثر-جانچ-پڑتال-کیلئے-تفیتشی-کمپلیکس-بنانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org