0
Tuesday 29 Jan 2019 12:57

وزیر خارجہ شاہ محمود سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں اہم ملاقات کی ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، مجموعی طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے اور ان کے اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ کے سینئر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 774930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش