0
Tuesday 29 Jan 2019 12:58

بونیر میں بہو نے ساس کو قتل کردیا

بونیر میں بہو نے ساس کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں بہو نے ساس کا گلہ دبا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے نوگرام میں بہو نے ایک شخص کے ساتھ ملکر اپنی ساس کو گلا دباکر قتل کردیا۔ طوطالئے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ بہو نے پہلے ساس کو نشہ آور گولیاں کھلائی تاہم وہ کچھ دیر بعد ہوش میں آگئی جس پر بہو نے مذکورہ ملزم کے ساتھ ملکر اپنی ساس کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دیار سید ولد سید زبور موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر نشہ آور گولیاں برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ ملزم اور ملزمہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے اور دونوں نے ملکر خاتون کو قتل کیوں کیا۔
خبر کا کوڈ : 774931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش