0
Tuesday 29 Jan 2019 13:40

مردان میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

مردان میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے بخشالی میں چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کی گئی جبکہ ملزم دھر لیا گیا۔ گذشتہ روز تھانہ چورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پنڈھیری کے رہائشی سلمان نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز ان کی چار سالہ بیٹی مسکان کھیل کود کیلئے گھر سے باہر نکلی جہاں ایک نامعلوم شخص اسے دس روپے کا نوٹ تھما کر کھیتوں کی طرف لے گیا۔ بچی کے والد کے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی وہ دوڑے دوڑے باہر گئے جہاں ایک کباڑ فروش نے انہیں بتایا کہ ملزم بچی کو فلاں کھیت کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ سلمان نے مزید بتایا کہ کھیتوں کے قریب پہنچتے ہی انہیں مسکان کے رونے کی آوازیں آئیں جس کے بعد ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے جو نخشالی کے جہانزیب آباد نامی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسکان کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 774955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش