QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں تجویدالقرآن کی تربیت دینے کا آغاز

29 Jan 2019 13:58

تین روزہ تربیت دینے کیلئے ہر ماسٹر ٹرینر کو 3 ہزار روپے روزانہ کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹریننگ پر جانے کیلئے سفری اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پرائمری لیول پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز سے ہولی فونک قران (تجویدالقرآن) کی تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے۔ صوبہ بھر کے 23 ہزار پرائمری مردانہ و زنانہ اسکولوں کی سطح پر ایک استاد/استانی کو تین روزہ تربیت دی جائے گی۔ سابق صوبائی حکومت نے صوبے میں پرائمری سے ایف اے، ایف ایس سی تک اسکولوں میں قرآن کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب صوبائی حکومت نے تجویدالقرآن کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔ اس تربیت کا نام ہولی فونک قرآن رکھا گیا ہے یہ نام 2018ء میں برطانیہ سے آئے ہوئے انگریزی تلفظ میں تربیت دینے والے جولی کے تربیتی نام سے لے کر رکھا گیا ہے۔ جولی نے اپنی انگریزی تربیت کو جولی فونک انگلش رکھا تھا جس پر محکمہ تعلیم نے اس تربیت کو ہولی فونک قرآن (Holy fonic quraan) کا نام دیا ہے، جس کیلئے پراونشل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن (PITE) نے صوبہ بھر میں 561 ماسٹر ٹرینرز تیار کئے ہیں۔ تین روزہ تربیت دینے کیلئے ہر ماسٹر ٹرینر کو 3 ہزار روپے روزانہ کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹریننگ پر جانے کیلئے سفری اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 774959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774959/خیبر-پختونخوا-کے-اسکولوں-میں-تجویدالقرا-ن-کی-تربیت-دینے-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org