0
Tuesday 29 Jan 2019 14:06

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام امور مکمل کرلیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور عوام کے باہمی راطبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کی زیر صدارت وزیراعظم دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ، دفاع، کامرس، امور خارجہ کے سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طورخم بارڈر کھلنے کا دورانیہ بڑھانے کے علاوہ اس کے باہمی تجارت اور عوامی روابط پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ ماہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام سے پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ رپورٹس کے مطابق 2012ء میں طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین سالانہ 350 ارب روپے کی تجارت ہوتی تھی جو کم ہو کر 2018ء میں 120 ارب روپے تک آگئی۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی کشیدگی کے باعث نقل وحمل کیلئے مصروف ترین شاہراہ طورخم بارڈر کو 8 سے 10 گھنٹوں کیلئے کھلا رکھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش