QR CodeQR Code

لورا لائی، ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ، 5 اہلکار شہید، 20 افراد زخمی

29 Jan 2019 15:10

نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس دفتر پہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب وہاں بھرتی کا عمل جاری تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دستی بم پھینک کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لئے ٹیسٹ کے دوران ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہو گئے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت صادق علی، غلام محمد، جاوید احمد، مطیع اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر 3 سے 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور ایک خودکش حملہ آور نے دفتر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے، جبکہ 2 دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، مقابلہ اب ختم ہوگیا ہے اور ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 774983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774983/لورا-لائی-ڈی-ا-ئی-جی-ا-فس-پر-خودکش-حملہ-5-اہلکار-شہید-20-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org