QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب نے ہاتھ بڑھایا، وزیراعلٰی پنجاب مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے

29 Jan 2019 17:46

ملتان میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی سے مصافحے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا، لیکن سیاہ چشمہ پہنے عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کا ہاتھ نظر ہی نہیں آیا اور وہ مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس ٹریننگ سینٹر میں آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لئے بڑھایا گیا ہاتھ بڑھا رہ گیا اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے، عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی سے مصافحے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن سیاہ چشمہ پہنے عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کا ہاتھ ہی نظر نہیں آیا اور وہ مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے، آئی جی پنجاب بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، وہ مصافحہ کرنے کی اپنی خواہش کو دبانے کی بجائے عثمان بزدار کے پیچھے گئے اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرکے ہاتھ ملا ہی لیا۔


خبر کا کوڈ: 775028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775028/آئی-جی-پنجاب-نے-ہاتھ-بڑھایا-وزیراعل-ی-مصافحہ-کئے-بغیر-ہی-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org