0
Tuesday 29 Jan 2019 19:23

محمد بن سلمان کا متوقع دورہ، سعودی سفیر متحرک ہوگئے

محمد بن سلمان کا متوقع دورہ، سعودی سفیر متحرک ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سعودی سفارتخانہ فعال ہوگیا۔ سعودی سفیر نے مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی سفیر کی اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے بھی ملاقات، محمد بن سلمان کا استقبال تاریخی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امیر محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال ہوگا، پاکستان سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان محبت، اخوت کی عملی مثال ہوگا، سعودی عرب سے ایمان، عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے، پاکستانی قوم اُمت مسلمہ کے نوجوانوں کے قائد امیر محمد بن سلمان کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب کا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دل و جان کی طرح ہیں، پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو بہت عزیز ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 775034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش