QR CodeQR Code

سندھ میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کیا، ان کی حکومت اتحادیوں کے سر پر چل رہی ہے، امتیاز شیخ

29 Jan 2019 21:22

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ مائنس کرنے والے تمام کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوپاتے، تھوڑی دیر کے لئے منظرعام سے ہٹ سکتے ہیں، مائنس صرف عوام ہی کرسکتے ہیں، کسی قیادت کو منصوبوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے قوتیں کہا ہے جو عوام تو نہیں ہوسکتی، ان کے بیانات سے خود ان کی اپنی جماعت مطمئن نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیئے، ان کے بیانات سے شکوک و شہبات پیدا ہورہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پہلے دن سے ہی الیکشن پر سوالات اٹھائے تھے کہ عمران خان کو الیکشن جتوا کر لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کیا، ان کی حکومت اتحادیوں کے سر پر چل رہی ہے، انہوں نے سیاست کو انتہائی تلخ کردیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ مائنس کرنے والے تمام کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوپاتے، تھوڑی دیر کے لئے منظرعام سے ہٹ سکتے ہیں، مائنس صرف عوام ہی کرسکتے ہیں، کسی قیادت کو منصوبوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 775041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775041/سندھ-میں-عوام-نے-تحریک-انصاف-کو-مسترد-کیا-ان-کی-حکومت-اتحادیوں-کے-سر-پر-چل-رہی-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org