QR CodeQR Code

حضرت فاطمہ الزہرا (س) عالم بشریت کیلئے کامل نمونہ ہیں، مولانا شیخ غلام رسول نوری

29 Jan 2019 23:02

جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالم بشریت کو چاہیئے کہ وہ اس عظیم المرتبت خاتون جنت کی زندگی کا وسیع مطالعہ کرکے اس پر عمل پیرا ہوجائے تاکہ معاشرے میں خواتین طبقہ کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ یقینی بن جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں عزاء خانہ زینبیہ (س) گنڈ حسی بٹ سرینگر میں خمسہ مجالس کا آغاز ہوا۔ ابتدائی مجلس میں مقبوضہ کشمیر کے نامور عالم دین اور جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا شیخ غلام رسول نوری نے اپنے خطاب میں فاطمۃ الزہرا (س) کی فضیلت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ عزاداروں کی بھاری جمیعت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقام حضرت فاطمہ الزھرا (س) بیان کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) عصمت و طہارت کے ایک ایسے اعلیٰ مقام پر فائز ہیں کہ جہاں تک ہماری ناقص عقلوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

مولانا غلام رسول نوری نے قرآن و احادیث کی روشنی میں فاطمہ الزھرا (س) کا مقام بیان کیا اور کہا کہ حضرت فاطمۃ الزھرا (س) عالم بشریت کے لئے کامل نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم بشریت کو چاہیئے کہ وہ اس عظیم المرتبت خاتون جنت کی زندگی کا وسیع مطالعہ کرکے اس پر عمل پیرا ہوجائے تاکہ معاشرے میں خواتین طبقہ کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ یقینی بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ (س) مردہ ضمیروں کو جگانے اور اپنی حالت بدلنے کا ایک بہترین موقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مجالسوں کا یہی ہدف ہے کہ ہم حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کی مجاہدانہ زندگی سے درس حاصل کرکے اپنی زندگی کا اصل ہدف حاصل کریں۔


خبر کا کوڈ: 775060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775060/حضرت-فاطمہ-الزہرا-س-عالم-بشریت-کیلئے-کامل-نمونہ-ہیں-مولانا-شیخ-غلام-رسول-نوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org