QR CodeQR Code

ہمیں جزوی اختلافات کو پس پشت ڈالکر باہمی تعلقات کو استوار کرنا چاہیئے، مولانا غلام رسول نوری

30 Jan 2019 09:32

جموں و کشمیر اہل بیت فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا غلام رسول نوری نے کہا کہ جھوٹ و فریبکاری سے دین اسلام کی خدمت نہیں کی جاسکتی ہے اسلئے نوجوانوں کو آگاہ رہنا چاہیئے اور اشتباہ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ماگام میں ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا غلام رسول نوری نے فاطمۃ الزہرا (س) کی فضیلت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیرت عالم انسانیت کے لئے بہترین اسوہ ہے۔ انہوں نے حضرت پیغمبر اسلام (ص) کا حضرت فاطمہ (س) کے تئیں محبت و احترام کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے قرآن کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ سیرت رسول نازنین (ص) اور سیرت فاطمہ زہرا (س) کی پیروی ضروری ہے۔

مولانا غلام رسول نوری نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ فاطمہ زہرا (س) کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اللہ (ص) ہمارے لئے اسوہ کاملہ ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ رسول اکرم (ص) نے خود ہمیشہ فاطمہ زہرا (س) کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا (س) کو ہمیشہ سب سے زیادہ امت کے نجات کی فکر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر مرحلے میں چاہے وہ خوشی کا موقع ہو یا غم کا، سیرت فاطمہ زہرا (س) کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔

جموں و کشمیر اہل بیت فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا غلام رسول نوری نے کہا کہ جھوٹ و فریبکاری سے دین اسلام کی خدمت نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو آگاہ رہنا چاہیئے اور اشتباہ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے نماز جماعت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر آگے بڑھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جزوی اختلافات کو پس پشت ڈال کر باہمی تعلقات و بھائی چارگی کو استوار کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 775063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775063/ہمیں-جزوی-اختلافات-کو-پشت-ڈالکر-باہمی-تعلقات-استوار-کرنا-چاہیئے-مولانا-غلام-رسول-نوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org