QR CodeQR Code

زاہدان میں ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے قبول کر لی

30 Jan 2019 01:34

تابناک نیوز کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب زاہدان کے بعثت اسکوائر پر ہونیوالا دھماکہ دستی بم کیوجہ سے ہوا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جیش الظلم نے ٹیلی گرام کے ایک پیغام کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری کو قبول کرنیکا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جیش العدل کے نام سے معروف بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم جیش الظلم نے زہدان دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تابناک نیوز کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے آٹھ کے قریب زاہدان کے بعثت اسکوائر پر ہونے والا دھماکہ دستی بم کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ جنرل محمد قنبری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا خصوصی دستہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے وہاں سے ایک مشکوک بیگ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ زاہدان کے میڈیکل ذرائع کے مطابق اس دھماکے مین تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کو ہسپتال لایا گیا ور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زہدان کے سکیورٹی ذرائع نے اس حملے کے خودکش ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ جیش الظلم نے ٹیلی گرام کے ایک پیغام کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 775119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775119/زاہدان-میں-ہونیوالے-دھماکے-کی-ذمہ-داری-دہشتگرد-تنظیم-جیش-العدل-نے-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org