QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ پر مبنی ہیں، چوہدری محمد سرور

30 Jan 2019 14:09

جڑانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سےمکمل طور پر مطمئن ہیں، سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، خلیل کی فیملی کو پورا انصاف ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ پر مبنی ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جڑانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما غلام حیدر باری کے گھر گئے اور ڈکیتی مزاحمت پر ان کے بڑے بھائی میاں غلام قادر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سےمکمل طور پر مطمئن ہیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، خلیل کی فیملی کو پورا انصاف ملے گا۔ چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا عوامی مطالبہ پورا کردیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 775120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775120/وزیراعلی-پنجاب-کو-تبدیل-کرنے-کی-خبریں-محض-افواہ-پر-مبنی-ہیں-چوہدری-محمد-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org