0
Wednesday 30 Jan 2019 17:02

آسان قرضوں کیلئے 3 ماہ میں قوانین بنا رہے ہیں، عبدالرزاق داؤد

آسان قرضوں کیلئے 3 ماہ میں قوانین بنا رہے ہیں، عبدالرزاق داؤد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اب ون ونڈو کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد معاشی چیلنجز پر قابو پالیں گے، جب کہ ورلڈ بینک انڈیکس میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ کاروباری افراد آن لائن بھی اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بھی آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جب کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت بھی بڑھائی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس کا نظام آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ٹیکس ادائیگی کی 47 اقساط کم کر کے 16 کر دی ہیں جب کہ ٹیکنالونی کو پاکستان میں لانے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان 136 ویں نمبر پر ہے جب کہ پانچ سال میں ٹاپ 50 میں آنے کا ٹارگٹ رکھا ہوا ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ پراپرٹی کی رجسٹریشن کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ وزارت توانائی تاجروں کو ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرے گی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ تین ماہ میں صوبوں میں ایسے یونٹس قائم کررہے ہیں جو کاروباری حضرات کو آسانیا ں فراہم کریں گے۔ قرضوں کو آسان کرنے کے لیے تین ماہ میں قوانین بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 775160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش