0
Wednesday 30 Jan 2019 23:23

سانحہ ساہیوال کے ملزموں کو سزا دینے کے بجائے تحفظ دیا جا رہا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

سانحہ ساہیوال کے ملزموں کو سزا دینے کے بجائے تحفظ دیا جا رہا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان و مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قوم سانحہ ساہیوال کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہے، ملزمان کو سزا دینے کی بجائے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، عمران خان کے اندر ڈکٹیٹر بننے کی خواہش ہے، جو کوئی برداشت نہیں کرے گا، ولی خان اور باچا خان عظیم شخصیات تھیں، جنہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام باچا خان اور ولی خان کی برسی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کیلئے اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل جمع کروایا ہے، بہاولپور صوبے کے حوالے سے میں پہلے بھی کہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر ڈکٹیٹر بننے کی خواہش ہے، جو کوئی برداشت نہیں کرے گا، ملک میں چالیس سال تک آمریت نے حکومت کی، باچا خان اور ولی خان عظیم شخصیات تھیں، یہ ولی خان ہی تھے، جو شیخ مجیب کو منانے ڈھاکہ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 775177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش