0
Wednesday 30 Jan 2019 19:39

لاہور، سنی تحریک کا آسیہ مسیح کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سزا دینے کا مطالبہ

لاہور، سنی تحریک کا آسیہ مسیح کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سزا دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ توہین رسالت دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملعونہ کا کیس شرعی عدالت یا پھر فوری فیصلے کیلئے فوجی عدالت میں بھیج دیا جاتا، عوام عدالتوں سے مایوس نہیں، ایسے نظام سے مایوس ہے جس میں مجرموں کو تحفظ یا شک کا فائدہ دیکر چھوڑ دیا جاتا ہے، توہین رسالت قانون میں کسی طور بھی ملزم یا مجرم کو شک کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا، حقائق اور ثبوت کی روشنی میں شریعت آئین وقانون کی روشنی میں فیصلہ ہونا چاہیے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ملک میں ریاست مدینہ طرز حکمرانی اور عدل چاہتے ہیں، ریاست مدینہ طرز حکمرانی ہوتی تو گستاخ رسول آج ملک سے باہر نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدل وانصاف پر مبنی فوری فیصلے ہونگے تو جرم کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہوگی، لاکھوں کیس عدالتوں میں التواء کا شکار ہیں اور انصاف کے طالب دنیا سے کوچ کر چکے ہیں مگر وہ کیس جوں کے توں موجود ہیں دیوانی کیسوں کے نام پر فریاد کرنیوالوں کو دیوانہ بنادیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی علامہ غلام محی الدین جلالی، محمد افتخار خان، قاری سیف اللہ نقشبندی، محمد عمر قریشی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 775193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش