0
Wednesday 30 Jan 2019 19:44

پشاور، ہرجانہ کیس، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کردی

پشاور، ہرجانہ کیس، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں ان کے وکیل کی درخواست مسترد کردی۔ پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے  پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے سماعت پشاور میں کرنے پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی۔ مقامی عدالت نے 23 جنوری کو فریقین کے وکلاء کی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ واضح رہے وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے کیس کی سماعت پشاور کے بجائے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 775194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش