0
Wednesday 30 Jan 2019 20:03

پاراچنار، گذشتہ روز ملنے والی لاوارث لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

پاراچنار، گذشتہ روز ملنے والی لاوارث لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز ملنے والی لاوارث لاش کو مقتول کے وارثین کے حوالے کر دیا گیا۔ انجمن حسینیہ، قوم اور ورثاء نے حکومت سے قاتلوں کو سنگین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقتول کے ورثا کے ساتھ انجمن حسینیہ کے سیکرٹری کی ملاقات اور حکومت کی سربراہی میں نسیم ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ یوسف لالا نے امانتا دفنائے گئے مقتول کی قبرکشائی کروائی اور لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا، یوسف لالا نے ایمبولینس بھی مہیا کی، جس پر ورثا اور پوری قوم نے نسیم ویلفیئر ٹرسٹ کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ قبائلی مشران اور ورثاء نے حکومت سے قاتلوں کو سنگین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری نے کہا کہ پوری قوم آپ کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ واضح رہے کہ سول حکومت کی جانب سے کاروائی کے دوران قاتلین کو گرفتار لیا گیا ہے، اور انکے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑی بھی مقتول کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 775195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش