QR CodeQR Code

کوئٹہ، مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی واپسی 5 کروڑ تاوان دے کر ہوئی، ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی

30 Jan 2019 20:16

ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے ابراہیم خلیل کو چمن میں نہیں بلکہ کراچی میں چھوڑا، جبکہ دوران قید انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے جاری سرکاری اہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے تیرہ دسمبر کو اغواء ہونے والے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل شیخ اڑتالیس دنوں بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، زندہ سلامت گھر پہنچنے پر اہلخانہ انتہائی خوش، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ مغوی ڈاکٹر کی واپسی پر ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ظاہر خان مندوخیل نے انکشاف کیا  کہ مغوی ڈاکٹر کی رہائی پانچ کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بدلے ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مغوی ڈاکٹر کو پانچ کروڑ کے لگ بھگ تاوان دے کر چھوڑا گیا ہے، حکومت سمیت کسی نے کوئی رول ادا نہیں کیا۔ ہم اس پر سخت ناراض اور پریشان ہیں۔ ہماری ڈاکٹرز برادری ابھی تک پرسکون نہیں ہوئی اور ہمیں ابھی تک کوئی سیکورٹی پلان بھی نہیں دیا گیا۔ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے ابراہیم خلیل کو چمن میں نہیں بلکہ کراچی میں چھوڑا، جبکہ دوران قید انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے جاری سرکاری اہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈاکٹرز کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

 


خبر کا کوڈ: 775198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775198/کوئٹہ-مغوی-ڈاکٹر-ابراہیم-خلیل-کی-واپسی-5-کروڑ-تاوان-دے-کر-ہوئی-ڈاکٹرز-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org