QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی مذمت

30 Jan 2019 21:16

ایک بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنا رویہ درست کرے اور بجلی کی فراہمی کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، بجلی کی فراہمی کا سردیوں میں تعطل کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا توقع رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے بجلی کی ایک ہفتے میں دو بار بڑے بریک ڈاون اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے عوام کا سردیوں میں بھی جینا حرام کردیا ہے، مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنا رویہ درست کرے اور بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، بجلی کی فراہمی کا سردیوں میں تعطل کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا توقع رکھی جائے۔ اراکین اسمبلی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ عوام دشمن عمل سے گریز کرے اور اضافی بلوں سمیت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 775208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775208/ایم-کیو-پاکستان-کے-اراکین-سندھ-اسمبلی-کی-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-پر-الیکٹرک-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org