QR CodeQR Code

سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں

30 Jan 2019 23:37

ڈی آئی جی عمران یعقوب منہاس کو ڈی آئی جی لائسنس، گریڈ 19 کے افسر فیصل عبداللہ چاچڑ کو اے آئی جی ریسرچ کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کے حکم پر سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں کر دی گئی۔ ڈی آئی جی عمران یعقوب منہاس کو ڈی آئی جی لائسنس، گریڈ 19 کے افسر فیصل عبداللہ چاچڑ کو اے آئی جی ریسرچ کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر فرخ علی ایس پی گھوٹکی، گریڈ 18 کے افسر اسد اعجاز ملک اے آئی جی ایڈمن سی پی او، گریڈ 18 کے افسر قمر عباس رضوی ایس پی پولیس ہیڈکوارٹر ایسٹ، گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر فرخ رضا کو ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ٹو، گریڈ 18 کے افسر آصف بھگیو کو ٹریفک ساؤتھ زون سے ایس پی مٹیاری تعینات کر دیا گیا، جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے عرفان علی بلوچ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


خبر کا کوڈ: 775224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775224/سندھ-پولیس-میں-اعلی-افسران-کے-تبادلے-تقرریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org