QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی علاقوں میں پہلا اجلاس جاری

31 Jan 2019 13:20

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ باجوڑ سے وزیرستان تک کابینہ اجلاس منعقد ہونگے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا، وزیراعظم کے ویژن کیمطابق قبائلی علاقوں کو ترقی ملے گی، کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ان پر کان نہ دھریں، جو اعلانات اور وعدے کئے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی علاقوں میں پہلا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر قبائلی علاقوں میں خیبر پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعلٰی کے پی کے محمود خان کی زیرصدارت جاری ہے۔ کابینہ اجلاس ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ باجوڑ سے وزیرستان تک کابینہ اجلاس منعقد ہوں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق قبائلی علاقوں کو ترقی ملے گی، کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ان پر کان نہ دھریں، جو اعلانات اور وعدے کئے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں سیشن کورٹس کے قیام سے متعلق امور بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت سے متعلق پالیسی بھی زیر غور لائی جائے گی، صوبہ میں معدنیات سے متعلق مجوزہ سیفٹی ایکٹ سے متعلق تفصیلی غور بھی کیا جائے گا۔ دوسری جانب جمیعت علماء اسلام (ف) کی جانب سے کابینہ اجلاس کے انعقاد کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 775292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775292/خیبر-پختونخوا-کابینہ-کا-قبائلی-علاقوں-میں-پہلا-اجلاس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org