0
Thursday 31 Jan 2019 15:01

شہباز شریف ڈھیل پر آگئے، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

شہباز شریف ڈھیل پر آگئے، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے، میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہو جائے گا، 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی، شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 775316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش