0
Thursday 31 Jan 2019 16:36

آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہوگیا ہے، عبدالرؤف صدیقی

آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہوگیا ہے، عبدالرؤف صدیقی
 اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہوگیا ہے، 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے۔ کراچی میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنمانے کہا کہ آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہوگیا ہے، ابھی عدالت نے اسمال انڈسٹریز میں بھرتیوں سے متعلق بلایا تھا، اس کے بعد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ میں حاضری لگانے جانا ہے، سب کو مشورہ دوں گا قانونی جنگ کو قانونی طور پر لڑنا چاہیئے، جتنی بھی عدم برداشت ہوگی انتشار پھیلے گا۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے، اگر معمولی نوعیت کا بھی زلزلہ آیا تو شہر میں لوگوں کی جانوں کا نقصان ہوگا، اچھے کاموں کو اچھے انداز میں ہونا چاہیئے، تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی ختم کردی ہے، لوگوں کو بڑے آرام سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے متبادل جگہ دی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 775341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش