QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کے مزید ساڑھے 3 سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

31 Jan 2019 18:23

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ روز سے اب تک 350 تحریک لبیک کے کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے اور انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک لبیک کے ایک سو کارکن پہلے ہی جیل میں بند ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں کی نظر بندی کا حکم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو پکڑ دھکڑ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ روز سے اب تک 350 تحریک لبیک کے کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے اور انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک لبیک کے ایک سو کارکن پہلے ہی جیل میں بند ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں کی نظر بندی کا حکم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے اور جو کوئی بھی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں ملوث پایا گیا اسے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے حکومت نے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا لی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 775350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775350/لاہور-تحریک-لبیک-کے-مزید-ساڑھے-3-سو-کارکنوں-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org