QR CodeQR Code

پاراچنار میں موسم سرما کی تیسری برف باری، نظام زندگی مفلوج

31 Jan 2019 19:31

بدھ کے روز سے خیبرپختونخوا کے کے میدانی اور پہاڑی علاقوں سمیت پاراچنار میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مختلف مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے پاراچنار اور اُس سے ملحقہ علاقوں میں سال کی تیسری برف باری کے ساتھ پہاڑوں اور میدانوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہیں، جس کو دیکھنے کے لئے مقامی افراد نے پاراچنار کے سیاحتی مقامات کا رُخ کرلیا ہے۔ بدھ کے روز سے خیبرپختونخوا کے کے میدانی اور پہاڑی علاقوں سمیت پاراچنار میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مختلف مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ پاراچنار میں سینکڑوں نوجوانوں نے سیاحتی مقامات کا رُخ کرلیا ہے، جہاں وہ برفباری میں سیلفیاں لینے کے ساتھ ساتھ مرغن اور لزیز کھانوں کے مزے بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی نوجوان برفباری میں روایتی رقص (اتنڑ) کرتے نظر آرہے ہیں، جس سے دیگر علاقوں سے آئے سیاح کافی لطف اندوز ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 775377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775377/پاراچنار-میں-موسم-سرما-کی-تیسری-برف-باری-نظام-زندگی-مفلوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org