0
Thursday 31 Jan 2019 19:56

مولانا فضل الرحمٰن کا 17 فروری کو مردان میں جلسے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن کا 17 فروری کو مردان میں جلسے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے 17 فروری کو مردان میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا ختم نبوت، ناموس رسالت اور ملین مارچ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز صوابی سے کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ یہ ایک عظیم الشان قومی مظاہرہ ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں علماء کرام، طلباء، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگ بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صوابی کا خصوصی دورہ کیا۔ صوابی میں مولانا فضل الرحمان کا خانقاہ نقشبندیہ میں علما سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مسلمان تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 17 فروری کو مردان میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ انہوں نے علماء، طلباء، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 17 فروری کو ہونے والے ملین مارچ و ختم نبوت و ناموس رسالت کے حوالے سے قومی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں اور اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 775386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش