QR CodeQR Code

لنڈی کوتل میں کابینہ کا اجلاس، کوریج نہ دینے پر مقامی صحافیوں کا احتجاج

31 Jan 2019 20:13

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اندر جاکر کوریج کرنیکی اجازت دی لیکن صحافیوں نے ان کی اپیل مسترد کردی اور احتجاج کے طور پر واپس پریس کلب آئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں منعقد ہوا، تاہم مقامی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جس کے خلاف صحافیوں نے احتجاج بھی کیا۔ تحصیل کمپاؤنڈ میں مقامی میڈیا کے نمائندوں نے صوبائی حکومت، کابینہ، وزیراعلٰی، وزیر اطلاعات اور انتظامیہ کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی اور میڈیا پر پابندی نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اندر جاکر کوریج کرنے کی اجازت دی لیکن صحافیوں نے ان کی اپیل مسترد کردی، اور احتجاج کے طور پر واپس پریس کلب آئے۔


خبر کا کوڈ: 775390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775390/لنڈی-کوتل-میں-کابینہ-کا-اجلاس-کوریج-نہ-دینے-پر-مقامی-صحافیوں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org