QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے دعوت دینے کا سلسلہ جاری

31 Jan 2019 20:49

اس سلسلے میں اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اسلام آباد اور لاہور کے دورے پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن میں شرکت کیلئے دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اسلام آباد اور لاہور کے دورے پر ہیں، اس دوران دونوں رہنماؤں نے علامہ شیخ محسن نجفی، علامہ شیخ شفا نجفی، علامہ جواد نقوی، مولانا حسنین عباس گردیزی، علامہ سجاد حسین آھیر، ادارہ تنزیل القران کے چئیرمین ڈاکٹر علی عباس نقوی، وجاہت حسین رضوی، آغا امتیاز علی رضوی، ڈاکٹر رضا عباس، محمد علی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اقرار حسین جعفری سمیت ملک کے جید علماء کرام اور دانشور حضرات سے ملاقات کرکے انہیں مرکزی کنونشن میں شکرت کی دعوت دی۔ اس موقع پر علماء کرام اور ملی شخصیات کی جانب سے اصغریہ اسٹوڈنٹس کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان فہم قرآن کنونشن 14، 15، 16 اور 17 فروری کو اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 775393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775393/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-مرکزی-کنونشن-میں-شرکت-کیلئے-دعوت-دینے-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org