QR CodeQR Code

سندھ پولیس کا جوئے اور جھوٹی ایف آئی آرز کے اندارج کیخلاف مہم کا اعلان

31 Jan 2019 21:37

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ بھر میں مذکورہ مہم کا آغاز یکم فروری 2019ء سے کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبے بھر میں جوئے اور جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج میں ملوث عناصر کے خلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایات کر دی۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ اپنی نگرانی میں جوئے اور جھوٹے کیسز کے اندراج کے حوالے سے ناصرف انسدادی اقدامات، بلکہ ملوث عناصر کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 211 اور 182 کے تحت تمام تر قانونی کارروائیوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ بھر میں مذکورہ مہم کا آغاز یکم فروری 2019ء سے کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 775402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775402/سندھ-پولیس-کا-جوئے-اور-جھوٹی-ایف-آئی-آرز-کے-اندارج-کیخلاف-مہم-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org