QR CodeQR Code

گلگت پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد

31 Jan 2019 22:03

اے ایس پی کی قیادت میں جوٹیال تھانہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کوہستان کا رہائشی منشیات فروش کو دھر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں جوٹیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4 کلو چرس برآمد کر لی، جوٹیال تھانہ کے اے ایس پی لیاقت سلمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او جوٹیال تھانہ اسحاق حسین، ایس آئی محمد علی تھانہ جوٹیال اور ٹیم نے اے ایس پی کی نگرانی میں جی بی اسکاوٹس پیٹرول پمپ سکوار کے مقام پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم افتخار عالم ولد حکیم اللہ ساکن پٹن کوہستان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو تھانہ جوٹیال منتقل کر دیا جبکہ ان کیخلاف مقدمہ نمر 05/19 بجرائم 9c درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 775405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775405/گلگت-پولیس-کی-کارروائی-بین-الصوبائی-منشیات-فروش-گرفتار-4-کلو-چرس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org