0
Thursday 31 Jan 2019 22:03

گلگت پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد

گلگت پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں جوٹیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4 کلو چرس برآمد کر لی، جوٹیال تھانہ کے اے ایس پی لیاقت سلمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او جوٹیال تھانہ اسحاق حسین، ایس آئی محمد علی تھانہ جوٹیال اور ٹیم نے اے ایس پی کی نگرانی میں جی بی اسکاوٹس پیٹرول پمپ سکوار کے مقام پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم افتخار عالم ولد حکیم اللہ ساکن پٹن کوہستان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو تھانہ جوٹیال منتقل کر دیا جبکہ ان کیخلاف مقدمہ نمر 05/19 بجرائم 9c درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 775405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش