0
Friday 1 Feb 2019 22:39

مسلم لیگ (ن) نے ایک تیر سے دو شکار کئے، دشمن کو دشمن کی تلوار سے ہی ذبح کر دیا، رانا تصویر احمد

مسلم لیگ (ن) نے ایک تیر سے دو شکار کئے، دشمن کو دشمن کی تلوار سے ہی ذبح کر دیا، رانا تصویر احمد
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے قومی اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے جمع کرائے گئے بل برائے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک تیر سے دو شکار کئے ہیں، دشمن کو دشمن کی تلوار سے ہی ذبح کر دیا، سرائیکی صوبے والوں، اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کو مشکل میں پھنسا دیا ہے، سرائیکی صوبہ اور بہاولپور صوبہ آمنے سامنے کھڑا کر دیا، عمران خان کی پنجاب تقسیم کرنے کی چال اسی پر ہی الٹ دی، اب پی ٹی آئی کو ہیرو بننے کے چکر میں نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔

عمران خان کے حمایتی پنجابی قوم پرست بھی سخت پریشان ہیں کہ وسطی پنجاب سے مستقبل میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سے بھی نام نہاد پنجابی قوم پرستوں کی ٹانگیں دو کشتیوں میں پھنس گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کا صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں بل پی ٹی آئی کے خلاف اب تک سب سے تکڑا سیاسی پتہ ہے، مسلم لیگ (ن) اس لکڑی کو کاٹ رہی ہے، جس پر تحریک انصاف کھڑی ہے، مسلم لیگ (ن) کی سیاسی چال سے تحریک انصاف والے منہ کے بل گر جائیں گے، ان کے پاس اس چال کا کوئی جواب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 775424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش