QR CodeQR Code

طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیر، طلبہ حقوق کی بحالی کی جنگ منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے، رمیض حسن راجہ

1 Feb 2019 11:20

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، انکی تعلیم و تربیت کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، بے روزگاری اور مہنگی تعلیم نے نوجوان نسل کو مایوسی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، تعلیمی معیار روز بروز گرتا جا رہا ہے، ملکی ترقی کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام و متحدہ طلبہ محاذ کے صدر رمیض حسن راجہ نے کہا ہے کہ جامعات میں شدت پسندی، لسانی اور صوبائی جھگڑوں سے نجات کا واحد حل یونینز کی بحالی میں مضمر ہے، طلبہ کے حقوق بحال کرنا حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، این ٹی ایس کا ظالمانہ نظام ختم کیا جائے، حکومت تعلیمی اداروں میں جلد از جلد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرکے طلبہ یونینز کے انتخابات کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنماؤں ناظم پنجاب اظہر حسین گھمن، ضلع ناظم ملتان سکندر اقبال، جاوید اشرف سیال، ملک مبشر کھوکھر، محمد یونس، عثمان ملوکا، صاجزادہ محمد منیب، مبشر سلطانی، حافظ زوار قادری اور ملک رمضان لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رمیض حسن راجہ نے مزید کہا کہ طلبہ یونینز کی بحالی اب ناگزیر ہوگئی ہے، طلبہ حقوق کی بحالی کی جنگ منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، کیونکہ طلبہ یونینز کے انتخابات ملک کے 75 فیصد نوجوانوں کے دل کی آواز ہے، انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم نے غریب طالبعلم سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، طلبہ کے آئینی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، طلبہ ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، بے روزگاری اور مہنگی تعلیم نے نوجوان نسل کو مایوسی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، تعلیمی معیار روزبروز گرتا جا رہا ہے، ملکی ترقی کے لئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 775429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775429/طلبہ-یونینز-کی-بحالی-ناگزیر-حقوق-جنگ-منطقی-انجام-تک-پہنچا-کر-دم-لینگے-رمیض-حسن-راجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org