0
Friday 1 Feb 2019 14:42

تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق پنجگور سے ہے جب کہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ واقعہ منشیات اسمگلروں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش