0
Friday 1 Feb 2019 16:35

اقامہ کیس، سندھ ہائیکورٹ کا فریال تالپور کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم

اقامہ کیس، سندھ ہائیکورٹ کا فریال تالپور کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری کی بہن اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کو 15 فروری کی سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور دیگر کے خلاف اقامے رکھنے کے معاملے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار سے دستاویزات اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک سے دلائل طلب کرلیے۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس اسلام نے دلائل میں جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کی ملک سے باہر جن جائیدادوں کا ذکر درخواست میں کیا ہے، انہیں جائیدادوں کی نشاندہی جے آئی ٹی نے بھی کی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا آخری صفحہ پڑھ لیں، سب واضح ہوجائے گا، سندھ کا اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا گیا، عدالت فریال تالپور کو اقامہ چھپانے پر نااہل قرار دے۔ عدالت نے پوچھا فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہاں ہیں، جس پر جونیئر وکیل نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان سے کہیں 15 فروری کی سماعت میں دلائل دیں۔
خبر کا کوڈ : 775515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش