QR CodeQR Code

شکارپور شہداء کے ورثاء سے کئے گئے وعدوں کو اب تک پورا نہیں کیا گیا، علامہ ناظر عباس تقوی

1 Feb 2019 19:17

سانحہ شکارپور کی چوتھی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ گذشتہ سانحات میں شہید ہونیوالے خاندانوں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا، شہداء کے ورثاء انصاف کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انصاف فراہم کرنیوالے ادارے اب تک انصاف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سانحہ شکارپور کی چوتھی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سانحات میں شہید ہونے والے خاندانوں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا، شہداء کے ورثاء انصاف کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انصاف فراہم کرنے والے ادارے اب تک انصاف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ سانحہ شکارپور کے پیچھے کون سی طاقتیں اور قوتیں کار فرما تھیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شہداء کے ورثاء سے کئے جانے والے وعدوں کو اب تک حکومت نے پورا نہیں کیا، سانحہ شکارپور میں شہداء کے ورثاء اور معذور زخمیوں سے نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، تاحال خانوادہ شہداء اور زخمی اس وعدے کے پورا ہونے کے منتظر ہیں، ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دی جائے اور اُن کے ورثاء سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 775539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775539/شکارپور-شہداء-کے-ورثاء-سے-کئے-گئے-وعدوں-کو-اب-تک-پورا-نہیں-کیا-گیا-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org