0
Friday 1 Feb 2019 20:11

نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیدیا

نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں زاہد حسین بالادی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز نے اپنا استعفیٰ پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرز ایک لاکھ دس ہزار سے چالیس ہزار کے درمیان تنخواہیں لے رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں بڑھا کر ایڈووکیٹ جنرل کے پراسیکیوٹرز کے برابر کی جائیں۔ مستعفی ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن محکمے نے حوصلہ افرائی نہیں کی، ہم بڑے بیورو کریٹس کیخلاف کیسز چلاتے ہیں، جس کیلئے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں، لیکن محکمہ کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی جاتی اور کام کا دباﺅ بھی بہت زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ نیب کراچی ان دنوں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی پیروی کر رہا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز کے استعفیٰ دینے کے باعث میگا کرپشن کے تمام کیسسز التوا کا شکار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 775543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش