QR CodeQR Code

عمران خان کی کپتانی اقتدار میں ہی فلاپ ہوگئی، لیاقت بلوچ

3 Feb 2019 14:28

ملتان سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے کہ ایک سال میں تین بجٹ اور تیسرا بجٹ حکومت قومی اسمبلی میں بحث اور منظوری کیلئے سنجیدہ نہیں، قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہو اور منظور کیے بغیر ملتوی کر دیا جائے، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کپتانی اقتدار میں فلاپ ہوگئی ہے، نظام حکومت ویژن لیس اور ایڈہاک ازم کی بدترین شکل ہے، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ نئے گھروں کی فراہمی تو دور کی بات فی الحال دس لاکھ نئے بے روزگار اور پچاس ہزار خاندانوں سے چھت، کاروبار اور ٹھیلے چھین لیے گئے ہیں۔ قرضوں اور سود کی معیشت پہلے بھی ناکارہ اور تباہی کا باعث بنی ہے، حکومت کو اپنا اسلوب بدلنا ہوگا، وگرنہ سب کے ہاتھ سے سب کچھ جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے کہ ایک سال میں تین بجٹ اور تیسرا بجٹ حکومت قومی اسمبلی میں بحث اور منظوری کے لیے سنجیدہ نہیں، قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہو اور منظور کیے بغیر ملتوی کر دیا جائے، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں۔

بجٹ تو منظور نہیں ہوا لیکن مہنگائی کا فلڈ گیٹ کھل گیا ہے، جو عوام کو روندتا جا رہا ہے، خود انحصاری کی بنیاد پر معاشی استحکام کے لیے سود کا خاتمہ، اپنے وسائل اور اپنی قوم پر ہی اعتماد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عمران خان مہاتیر محمد کے اسلوب حکومت سے دور ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ یکم سے پانچ فروری تک یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام شعبہ ہائے زندگی متحرک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے، عالمی برادری بے حسی کا شکار ہے، عالمی برادری جان لے ہندوستان مفاد پرست اور ناقابل اعتبار ہے۔


خبر کا کوڈ: 775580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775580/عمران-خان-کی-کپتانی-اقتدار-میں-ہی-فلاپ-ہوگئی-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org