QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک، 8 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

8 Jun 2011 15:20

اسلام ٹائمز:سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے ایک کمپائونڈ کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل داغے جس سے کمپائونڈ میں 20 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ واضع رہے کہ سوموار کے روز بھی امریکی میزائل حملوں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے


میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے ایک کمپائونڈ کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل داغے جس سے کمپائونڈ میں 20 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ واضع رہے کہ سوموار کے روز بھی امریکی میزائل حملوں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ڈرون حملے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں کی کوشش کی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں سختی سے روک دیا۔ شمالی وزیرستان کا علاقہ شوال پاک افغان سرحد کے نزدیک واقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 77559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77559/شمالی-وزیرستان-میں-امریکی-ڈرون-حملہ-20-افراد-ہلاک-8-زخمی-ہلاکتوں-اضافے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org