QR CodeQR Code

ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کیلئے 2 رکنی نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا

2 Feb 2019 11:05

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمیم خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے، بنچ کے دوسرے رکن جسٹس سید شہبازعلی رضوی ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل کرکے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا 2 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمیم خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے، بنچ کے دوسرے رکن جسٹس سید شہبازعلی رضوی ہونگے۔ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف ایک طرح کی مختلف درخواستیں لاہور کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو زیر سماعت تھیں لیکن بنچ کی تحلیل کی وجہ سے یہ درخواستیں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم بنچ کو منتقل ہوگئی ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم آئندہ ہفتے سے درخواستوں پر سماعت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 775644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775644/ہائیکورٹ-سانحہ-ماڈل-ٹاون-کیس-کی-سماعت-کیلئے-2-رکنی-نیا-بنچ-تشکیل-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org