0
Saturday 2 Feb 2019 11:07

نافرمان بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی قتل

نافرمان بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گھریلو تنازعے پر نافرمان بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے باپ اور اپنے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ حال ہی میں ضلع پشاور میں ضم ہونے والے سابق ایف آر پشاور کے علاقے آشو خیل میں پیش آیا، جہاں ملزم سجاد نے گھریلو تنازعے پر اپنے گھر میں فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سجاد کا والد سکندر، اور اسے دو بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سالہ عالم زیب زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی زیب عالم کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 775648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش