QR CodeQR Code

موقع ملا تو قوم کیساتھ دھوکہ بازی کرنے والوں کو بے نقاب کرونگا، شاہ فیصل

2 Feb 2019 19:50

اردو زبان میں تحریر کئے گئے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کسی شخص یا لیڈر کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمارے آس پاس شک کا ماحول ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قوم کے ساتھ بار بار دھوکے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ کشمیری قوم میں پائے جارہے شکوک و شبہات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بعض افراد اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لئے قوم کے اجتماعی مفاد کے ساتھ دغا بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی موقع ملا تو ان ضمیر فروشوں کو بے نقاب کروں گا۔ شاہ فیصل نے اردو زبان میں تحریر کئے گئے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کسی شخص یا لیڈر کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر آج ہمارے آس پاس شک کا ماحول ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قوم کے ساتھ بار بار دھوکے ہوئے ہیں اور افراد نے اکثر اپنے ذاتی مقاصد کے لئے قوم کے اجتماعی مفاد کے ساتھ دغا بازی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 775666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775666/موقع-ملا-قوم-کیساتھ-دھوکہ-بازی-کرنے-والوں-کو-بے-نقاب-کرونگا-شاہ-فیصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org