0
Saturday 2 Feb 2019 15:40

ضلع باجوڑ میں پولیو وائرس کی تصدیق

ضلع باجوڑ میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ ضلع باجوڑ میں سال 2019ء کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باجوڑ میں گذشتہ تین ماہ میں چھ پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بابر بن عطا نے کہا کہ سال 18-2017ء میں باجوڑ اور اس طرح کے دیگر اضلاع میں کوئی کارکردگی نہیں تھی اور پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے پر خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ سے 7 پولیو افسران کو لاپرواہی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا۔ بابر بن عطا نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں بھی پولیو کیس سامنے نہ آنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اگلا ہدف راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش